زرتاج گل کی وزارت پھر ایکشن میں، پولی تھین بیگزپر دوبارہ پابندی، بھاری جرمانہ ہو گا، ڈیڈ لائن دے دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر یکم مارچ سے اسلام آباد میں پولی تھین بیگزپردوبارہ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیاہے، پی ٹی آئی کی متحرک وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہےکہ پولی تھین بیگز سے متعلق فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک لاکھ روپے

جرمانہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سال 55 ارب سے زائد پولی تھین بیگز استعمال کیے جاتے ہیں۔واضح رہےکہ اس سے قبل بھی حکومت نے پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔۔۔۔۔ڈسکہ میں پہلی کارروائی، الیکشن کمیشن کے حکم پر سب سے پہلےکس افسر کو معطل کر دیا گیا؟ڈسکہ (پی این آئی) سیالکوٹ ضلع میں این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست پرالیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیاہے، اس ضمن میں سب سے پہلے نمبر پراین اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے احکامات پر اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سےحکومت نے ڈسکہ میں ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب حکومت انتظامی افسران کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کرے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں