ملک میں شفاف الیکشن ہوئے تو کونسی جماعت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی؟ حیران کن دعویٰ کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہاہےکہ دھاندلی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کا وطیرہ بن چکی ہے ،سینیٹ الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے، آج بھی شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے مرکزی بزرگ رہنما

اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سےملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی و غربت اور سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا.دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری سردارحسین بابک اور پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان اور اراکین اسمبلی احمد کریم کنڈی، ملک امجد آفریدی، شیر اعظم وزیر،نگہت اورکزئی، ثناءاللہ اور بادشاہ صالح نے الگ الگ ملاقات کی ،چیئرمین پیپلز پارٹی اور اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی کے درمیان حکومت مخالف تحریک اور سینیٹ انتخابات کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر فرحت اللہ بابر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close