سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

کراچی (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا ایک ہزار 50 روپے سستا ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 26 ڈالر (4100 روپے) سستا ہوکر ایک ہزار 764 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات پاکستان پر

بھی مرتب ہوئے ہیں جہاں فی تولہ سونا 1050 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ نو ہزار 250 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 900 روپے کی کمی سے 93 ہزار 664 روپے ہوگئی ہے۔ ایف بی آرکی طرف سے درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکس کے حوالے سے ایک نئی لسٹ جاری کر دی گئی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی طرف سے درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکس کے حوالے سے ایک نئی لسٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کی بنیاد پر آئندہ درآمد شدہ فونز پر ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایف بی آر کی اس نظرثانی شدہ فہرست میں تمام بڑی کمپنیوں کے موبائل فون ماڈلز شامل کیے گئے ہیں اور جن کمپنیوں کے فون اس فہرست میں شامل نہیں ہیں ان کے حوالے سے کلیئرنس کلیکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان پر ٹیکس کا اندازہ کسٹمز ایکٹ 1969کے سیکشن 81کے تحت لگایا جائے۔رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں ایپل، ہواوے، انفینکس، لینوو(Lenovo)، موٹرولا، نوکیا، اوپو، سونی، ٹیکنو، ویوو، آنر اور سام سنگ و دیگر شامل ہیں۔ ایف بی آر کی طرف سے کمپنیوں اور ان کے موبائل فون ماڈلز کی جاری کی گئی تفصیلی فہرست مندرجہ ذیل ہے:۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close