نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بلڈر 25 لاکھ روپے میں گھر بناکردیگا، سرکاری ترجمان نے بڑی خبر دے دی

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت پرائیویٹ بلڈرز 25 لاکھ میں چھوٹے گھر بناکر دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شہری جب گھر بْک کریں گے تو حکومت 3 لاکھ روپے اکاؤنٹ میں

جمع کرائیگی، ایسا نظام بنایا ہے کہ غریب آدمی گھربنائے تو دفتروں کے چکر نہ لگائے۔انہوںنے کہاکہ صرف تنقیدہی نہیں کریں بلکہ عوام کو بتانا چاہییکہ ملک میں کیا مثبت ہو رہا ہے، حکومت وقت نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم لیکر آئی جس میں 50ہزار گھر بننے تھے، پاکستان میں تنخواہ کم اور رہائش مہنگی ہوتی ہے جو عام آدمی کا مسئلہ ہے۔شہباز گل نے کہا کہ جو کرایہ غریب انسان ماہانہ دیتا تھا اب وہ اپنے گھر کی قسط دے گا، جن کی کم تنخواہ ہو تو وہ لاکھوں میں گھر کی پہلی قسط اور دیگر قسطیں کیسے ادا کریگا، سرکارکو گھر بنانیکی نہیں بلکہ پہلے سسٹم ٹھیک کرنے کی ضرورت تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں