فیس بک پر لڑکی بن کر دوستی کرکے 70سالہ بابے کو لوٹنے والے پکڑے گئے

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں فیس بک پر لڑکی بن کر دوستی کرکے 70سال کے شخص کو بلیک میل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم کے مطابق ملزمان نے فیس بک پر لڑکی کے نام کا اکائونٹ بنا کر فیصل آباد کے 70سالہ شہری سے دوستی کی اور جھانسے میں لا کر نازیبا

ویڈیوز اور تصاویر منگوائیں۔حکام کے مطابق ملزمان نے ان نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کی بنیاد پر بلیک میل کرکے 70 سالہ شخص سے مختلف اوقات میں مجموعی طورپر 60 ہزار روپے آن لائن منگوا لیے۔ایف آئی سائبر کرائم نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار لیا۔ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق اٹک سے ہے جن سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔۔۔۔۔پی ٹی آئی کو نوشہرہ میں شکست کیوں ہوئی؟ لیاقت خٹک نے اپنی حکومت پر سنگین الزام عائد کر دیااسلام آباد(پی این آئی)سابق صوبائی وزیر اورپرویز خان خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اپنے ووٹرز کے خلاف انتقامی کارروائی کی جاتی رہی جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو شکست ہوئی،سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مجھ سے کسی پارٹی رکن نے کوئیرابطہ نہیں کیا ،پارٹی کے نظم وضبط کا پابند ہوں،ووٹ پی ٹی آئی کو ہی دوں گا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےتحریک انصاف کے رہنما لیاقت خان خٹک نے کہا کہ اڑھائی سال سے پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا،میں نے اس کی نشاندہی بھی کی، کسی نے اس کو نہ سنا، میری وزارت میں مداخلت کی جاتی رہی، مجھے آزادانہ کام نہیں کرنے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اپنے ووٹرز کے خلاف انتقامی کارروائی کی جاتی رہی جس کی وجہ سے پارٹی کو شکست ہوئی، مجھے جو نوٹس دیا گیا اس حوالے سے مجھے کچھ نہیں بتایا گیا، میرے

حلقے کے فنڈز بھی دوسرے حلقوں کو دینے کا سوچا گیا، گزشتہ سات ماہ سے اپنے تحفظات کیلئے آواز اٹھائی کسی نے اس پر غور نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک سینیٹ الیکشن میں ووٹ کے لئے پارٹی نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا تاہم میں پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں اور ووٹ پی ٹی آئی کو ہی دوں گا، لیکن شائد پارٹی کو میرے ووٹ کی ضرورت ہی نہیں ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں