پی ٹی آئی کو نوشہرہ میں شکست کیوں ہوئی؟ لیاقت خٹک نے اپنی حکومت پر سنگین الزام عائد کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق صوبائی وزیر اورپرویز خان خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اپنے ووٹرز کے خلاف انتقامی کارروائی کی جاتی رہی جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو شکست ہوئی،سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مجھ سے کسی پارٹی رکن نے کوئی

رابطہ نہیں کیا ،پارٹی کے نظم وضبط کا پابند ہوں،ووٹ پی ٹی آئی کو ہی دوں گا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےتحریک انصاف کے رہنما لیاقت خان خٹک نے کہا کہ اڑھائی سال سے پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا،میں نے اس کی نشاندہی بھی کی، کسی نے اس کو نہ سنا، میری وزارت میں مداخلت کی جاتی رہی، مجھے آزادانہ کام نہیں کرنے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اپنے ووٹرز کے خلاف انتقامی کارروائی کی جاتی رہی جس کی وجہ سے پارٹی کو شکست ہوئی، مجھے جو نوٹس دیا گیا اس حوالے سے مجھے کچھ نہیں بتایا گیا، میرے حلقے کے فنڈز بھی دوسرے حلقوں کو دینے کا سوچا گیا، گزشتہ سات ماہ سے اپنے تحفظات کیلئے آواز اٹھائی کسی نے اس پر غور نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک سینیٹ الیکشن میں ووٹ کے لئے پارٹی نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا تاہم میں پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں اور ووٹ پی ٹی آئی کو ہی دوں گا، لیکن شائد پارٹی کو میرے ووٹ کی ضرورت ہی نہیں ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close