سینٹ الیکشن میں امیدواروں کا بڑا ٹاکرا کون کون الیکشن لڑے گا ؟ فہرست جاری

اسلام آباد(پی این آئی )سینیٹ انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، پنجاب سے بائیس، خیبرپختونخوا سے اکتالیس امیدوار میدان میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست آویزاں کر دی، پنجاب سے سینیٹ کی گیارہ نشستوں کے لیے

بائیس میدواروں میں کڑا مقابلہ ہے جبکہ سات جنرل نشستوں کیلئے سترہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق جنرل سیٹوں پر ق لیگ کے کامل علی آغا ، پیپلز پارٹی کے عظیم الحق منہاس، پی ٹی آئی کےجمشید اقبال چیمہ ،محمد خان مدنی، عمرسرفراز چیمہ، سیف اللہ سرورخان نیازی،اعجازچوہدری، ظہیرعباس کھوکھر،اعجاز حسین منہاس اورعون عباس شامل ہیں جبکہ ن لیگ کےزاہد حامد،سعود مجید،سیف الملوک کھوکھر ، عرفان صدیقی،بلیغ الرحمن، ساجدمیر اور افنان اللہ خان امیدوار ہیں۔خواتین کی دونشستوں کے لیے تین امیدوار میں پی ٹی آئی کی زرقاتیمور، ن لیگ کی سعدیہ عباسی اور سائرہ افضل شامل ہیں جبکہ ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفراور ن لیگ کے اعظم نذیرتارڑ بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کی بارہ نشستوں پراکتالیس امیدوارمیدان میں اترے ہیں، سات جنرل نشستوں پر انیس،ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پرآٹھ امیدوار ہیں جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر نو اور اقلیت کی ایک نشست پر پانچ کھڑے امیدوار ہیں۔خیال رہے الیکشن کمیشن 48 سینیٹرز کے لیے الیکشن کا انعقاد کرے گا ، 11 مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے، سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں