این اے 75میں دوبارہ پولنگ، ن لیگ نے 20کی بجائے کتنے پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ ووٹنگ کروانے کا مطالبہ کر دیا؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے این اے 75 کے20 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ نہیں، اگر الیکشن ہی کرانا ہے تو پورے حلقے میں کرائیں، ہم کسی اور ادارے کے نہیں ، انصاف پر مبنی فیصلے کو ہی قبول کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعظم عمران خان

کے این اے 75 میں 20 حلقوں پر ری پولنگ کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےرانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 20پولنگ سٹیشنز کے پریزائیڈنگ افسران کو کس نے اٹھایا، بتایا جائے؟ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ الیکشن میں عوام کاووٹ چوری کریں،عملےکواغواکریں، کیایہ چھوٹاجرم ہے؟ ڈسکہ میں سارادن پولنگ سٹیشنوں کےباہرہوائی فائرنگ کی گئی جس کے باعث پانچ گھنٹے پولنگ بند رہی ۔ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چو ر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کرے اور ان کو مثال بنائے تاکہ کوئی آئندہ کوئی ایسا کام نہ کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسرکے دفتر گیا تھا اور ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے اختیارات استعمال کریں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے این اے 75 میں اپنے امیداوار اسجد ملہی کو ہدایت کی تھی کہ وہ الیکشن کمیشن کو درخواست دیں کہ جو متنازعہ 20 پولنگ سٹیشنز ہیں ان پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔ حالیہ ضمنی انتخابات عام انتخابات 2018 سے بہتر قرار دیدیئے گئے، فافن نے تہلکہ خیز رپورٹ پیش کر دی اسلام آباد (پی این آئی)فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک(فافن )نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ این اے 75 کے واقعات کے باوجود حالیہ ضمنی انتخابات 2018ء کے عام انتخابات سے بہتر تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق فافن کی رپورٹ قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق ہے۔رپورٹ میں بتایا کہ ضمنی انتخابات کے دوران مجموعی طور پر انتخابی نظام میں واضح بہتری نظر آئی جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور غیر قانونی الیکشن مہم جیسی عمومی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ این اے 75 ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بےضابطگیاں دیکھنے میں آئیں، جس کے باعث الیکشن کمیشن کو اس نشست پر نتیجہ روکنا پڑا جبکہ مجموعی طور پر ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی پولنگ اور گنتی کے عمل میں بہتری آئی. این اے 75 میں پولنگ سٹیشنز کے باہر انتظامی امور میں بہتری اور انتخابات کے دوران تشدد کے واقعات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں