امریکی کرنسی کا زوال جاری، سونا بھی سستا ہو گیا، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

کراچی (پی این آئی )کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آیا ہے جبکہ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 159.09 سے کم

ہو کر 158.89 روپے پر آ گیاہے ۔ دوسری جانب سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر میں 43 روپے کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 94 ہزار 907 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر اضافے کے بعد 1807 ڈالر ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close