مہنگائی کا جن بے قابو، رمضان المبارک ابھی سات ہفتے دور، اشیائے خورو نوش کی قیمتوں ابھی سے پر لگ گئے

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں برائیلر مرغی کی اونچی اڑان کا سلسلہ گزشتہ روز بھی بدستور جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں برائیلر مرغی کا گوشت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے فی کلو مزید اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 328 روپے فی کلو سے بڑھ کر 339 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 1 روپے فی درجن اضافہ کے بعد 150 روپے فی درج ہوگئی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل مختلف اقسام کی دالوں کی درآمد تو شروع کردی گئی ہے لیکن دالوں کی قیمتوں میں کمی کی بجائے مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد مختلف دالیں 20 روپے سے 70 روپے مہنگی ہو کر رہ گئی ہیں۔ دال چنا، سفید چنے، کالے چنے اور بیسن کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ دیگر دالوں کی قیمت میں 60 روپے سے 70 روپے فی کلو کا اضافہ سامنے آچکا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں