سینیٹ انتخابات الیکشن ٹربیونل نے فیصل واوڈا کیخلاف اپیل پر تہللکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن 2021ء کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے فیصل واؤڈا کو نااہلقرار دینے کی درخواست

دائر کی تھی۔قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیصل واؤڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے۔ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کیئے مگر انہوں نے سننے سے انکار کر دیا، ریٹرننگ افسر کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ فیصل واؤڈا حقائق چھپانے پر عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں، ان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیئے جائیں۔انہوں نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ فیصل واؤڈا صادق اور امین نہیں رہے، انہیں سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے دوسری جانب الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کو سینیٹ انتخابات لڑنے کے لیے نااہل قرار دیدیا۔ریٹرننگ افسر نے رؤف صدیقی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے، ریٹرنگ افسر نے اعتراض اٹھایا تھا کہ رؤف صدیقی کی گریجویشن کی تعلیم سولہ سال برس کی نہیں ہے، روف صدیقی نے بی اے کر رکھاہے لیکن دو سال والی بی اے ڈگری ہے، جس پر رؤف صدیقی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا ۔تاہم الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی اپیل مسترد کر دی ، رؤف صدیقی کے وکیل الیکشن ٹریبونل کو مطمئن نہ کر سکے جس کے باعث الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close