اب پورے ملک میں رمضان کا آغاز اور عید ایک ہی دن منائی جائیگی، چئیرمین روہیت ہلال کمیٹی اور مفتی پوپلزئی میں اتفاق ہو گیا

پشاور(پی این آئی) پورے ملک میں اب ایک ہی دن عید اور روزے کا اہتمام ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین اور بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب وامام مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے اپنے دورہ پشاور کے موقع پر جامع مسجد قاسم علی خان پشاور میں معروف عالم دین حضرت مولانا

مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے خیر سگالی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں اسلام کے پیغام امن محبت رواداری اور مذہبی ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کو کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عبدا لخبیر آزاد کی قیادت میں آنے والے وفد کا نہایت گرمجوشی سے استقبال کیا اورعبد الخبیر آزاد کو مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کا چیئر مین بننے پر مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا،اس ملاقات کے آخر میں ملک پاکستان کی خوشحالی ترقی اور سلامتی کیلئے اورعالم ا سلام کے اتحادکیلئے بھی دعا کی گئی ۔ملاقات کے دوران دونوں علماء نے چاند کمیٹی کے مسئلے کومنتقی انجام تک پہنچانے سےمتعلق رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ایک ہی دن عید اور روزے کا اہتمام کریں گے، مفتی شہاب الدین سے ملاقات میں اہم امور سے متعلق مشاورت ہوئی ہے ، علماءکے پلیٹ فارم سے ملکی وحدت کو یقینی بنائیں گے۔ پورے ملک سے شہادتیں وصول کریں گے،رویت ہلال کمیٹی کا کام شرعی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close