پیپلزپارٹی کو بڑا دھچکا لگ گیا، سینئر ترین سیاسی شخصیت چالیس سالہ رفاقت چھوڑ کرساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہو گئے

کھوئی رٹہ (پی این آئی) سابق وزیر صحت کے دو تگڑے وار ،پیپلز پارٹی کو بڑے جھٹکے، لنگی چکلی موہڑہ بنی اور ہیل منی دھناں سے درجنوں خاندان کی پیپلز پارٹی سی40 سالہ رفاقتیںختم، کنبے قبیلے اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ، سرکردہ شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے چوہدری محمد رفیق نیئر کی

پوزیشن مزید مستحکم، تبدیلی کا ماحول بناتے ہی دوسری جماعتوں کے کارکنان نے چوہدری محمد رفیق نیئر سے رابطے تیز کر لئے ، آئندہ دنوں میں مزید پروگرامز شیڈول، قدآور شخصیات قافلہ میں شامل ہونے کو تیار،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر صحت و امیدار اسمبلی چوہدری محمد رفیق نیئر ایڈووکیٹ نے حلقہ کھوئی رٹہ میں اپنی الیکشن مہم کا سلسلہ تیز کر دیا ہے پی پی پی اورن لیگ پر پے در پے تگڑے وار شروع کر دئیے لنگی چکلی موہڑہ بنی اور ہیل منی دھناں سے درجنوں خاندان نے پیپلز پارٹی سے 40سالہ رفاقتیں ختم کر کے چوہدری محمد رفیق نیئر کی قیادت میںاپنے کنبے قبیلے اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے نئے شامل ہونے والوں میںلنگر چکلی موہڑہ بنی سے رہنما پیپلز پارٹی چوہدری طفیل، چوہدری طالب، چوہدری عالم، چوہدری مدثر، عثمان طفیل سعودی عرب، عمران طفیل، کامران طفیل، نصیر طالب اورچوہدری اکرم اور دیگر اپنے کنبے قبیلے سمیت پی پی پی سے 40سال رفاقتیں ختم کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیل منی دھناں سے سینئر رہنما پیپلز پارٹی حاجی محمد صدیق،صوفی محمد فاضل،حاجی شیر دل،چوہدری محمد شبیر کھٹانہ،شوکت کھٹانہ،ماجد فاضل،یاسر کھٹانہ،وقاص صدیق کھٹانہ،مدثر کھٹانہ،ذیشان کھٹانہ،فرحان کھٹانہ،محسن کھٹانہ،صغیر کھٹانہ،محمد زمان کھٹانہ،سبحانی کھٹانہ،چوہدری محمد ایوب چیچی(تریڈہ)،چوہدری محمد بشیر(تریڈہ)،محمد کبیر چوہدری و دیگر اپنے کنبے قبیلے اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اس موقع پر سیکرٹری جنرل ضلع کوٹلی چوہدری محمد بشیر گورسی ایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل تحصیل کھوئی رٹہ اکمل محمود چوہان ایڈووکیٹ، صدر انصاف لائر فورم عبدالقیوم صابری ایڈووکیٹ، ظہور الحق ایڈووکیٹ، چیئرمین رفیق بجاڑ، صدر پی ٹی آئی یو سی کھوڑ ندیم

خان، حاجی رزاق، پہلوان اسلم، حاجی محمد اعظم حاجی شہپال، ارشد محمود چوہدری، چوہدری اکرام ، مسعود احمد جانی ، حاجی محمد یعقوب، احساب دانش، عدنان شکور، نوید بانٹھ، لالہ آصف ، مقدم عثمان اور دیگر ذمہ داران و کارکنان پی ٹی آئی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر صحت و امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ چوہدری محمد رفیق نیئر ایڈووکیٹ نے کہا کہ آنے والا دور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا ہے کارکنان تیاریاں کریں کسی سے اتحاد کی ضرورت نہیں تنہا حکومت بنائیں گے آپ لوگوں کی طرح آزاد کشمیر بھر سے لوگوںپی ٹی آئی کے حق میں دے رہے ہیں قائد پاکستان عمران خان اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان کے ویژن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں اس ویژن پر آزاد کشمیر کے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں قائد

کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں نئے سفر کا آغازکریں گے مخالفین پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف ہو چکے ہیں اقتدار میں آکر عوامی محرومیوں کا ازالہ ہو گا موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو ئی ہے عوام ان سے مایوس ہیں ہم انھیں مایوس نہیں کریں گے عوامی محرومی کا ازالہ ہو گا عوامی خدمت کے دور آغاز ہونے والا ہے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغازاور نوجوان کو روزگار فراہم کریں گے انھوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں پارٹی میں ان کو جائز مقام دیں گے حقوق کا دفاع کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close