کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز گیا

اسلام آباد (این این آئی)سیکورٹی صورتحال کے پیش نظرکالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا گیا۔سی ٹی او رائے مظہر اقبال کے مطابق کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی ٹی او رائے مظہر اقبال کے مطابق سپیشل سکواڈ تشکیل دیے گئے

ہیں جو مختلف شاہراہوںپر کالے شیشے والی گاڑیوںکے خلاف بھرپور کاروائی کریں گے۔انہوںنے کہاکہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے متعلق شہریوں کی طرف سے کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے کہاکہ شہری قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے کالے پیپر لگانے سے گریز کریں۔۔۔۔۔کورونا کے باعث کاروبار تباہ ہو گئے، سروے میں تاجروں کی رائےاسلام آباد (این این آئی)53 فیصد پاکستانی تاجروں نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث خرید و فروخت میں کمی ہوئی ہے۔عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے 400 سے زائد کاروباری شعبوں کی آرا پر مبنی سروے رپورٹ جاری کردی۔سروے کے دوران 53 فیصد تاجروں کی رائےتھی کہ کورونا وبا کے باعث خرید و فروخت میں کمی ہوئی ہے ، 22 فیصد نے خرید و فروخت میں اضافہ ہونیکا بتایا۔ خرید و فروخت میں کمی کی سب سے زیادہ شکایت 56 فیصد مصنوعات بنانے والوں نے کی۔سروے میں شامل 39 فیصد کاروباری طبقوں نے پہلے سے کم ملازمین کیکام کرنیکا بھی کہا ، 16فیصد نے زیادہ ملازمین کے کام کرنے کا بتایا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close