عوام تیاری کر لیں ، آئندہ 24گھٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش/ برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم اس دوران خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش /بوند اباندی کی توقع کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق منگل

کے روز بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش/ برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم اس دوران خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش /بوند اباندی کی توقع کی جارہی ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم خیبر پختو نخواہ اور بلو چستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہو ئی ۔ کورونا کے باعث کاروبار تباہ ہو گئے، سروے میں تاجروں کی رائےاسلام آباد (این این آئی)53 فیصد پاکستانی تاجروں نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث خرید و فروخت میں کمی ہوئی ہے۔عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے 400 سے زائد کاروباری شعبوں کی آرا پر مبنی سروے رپورٹ جاری کردی۔سروے کے دوران 53 فیصد تاجروں کی رائےتھی کہ کورونا وبا کے باعث خرید و فروخت میں کمی ہوئی ہے ، 22 فیصد نے خرید و فروخت میں اضافہ ہونیکا بتایا۔ خرید و فروخت میں کمی کی سب سے زیادہ شکایت 56 فیصد مصنوعات بنانے والوں نے کی۔سروے میں شامل 39 فیصد کاروباری طبقوں نے پہلے سے کم ملازمین کیکام کرنیکا بھی کہا ، 16فیصد نے زیادہ ملازمین کے کام کرنے کا بتایا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close