بڑا بریک تھرو ،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم ترین معاملے پر اتفاق ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان اور آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالرز کی موجودہ توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے طریقہ کار طے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس ضمن میں یا تو باقی ماندہ تین جائزوں کا حجم بڑھایا جائے گا اور باقی حصے جاری کیے جائیں گے یا اس کے وقت میں ستمبر، 2022 تک توسیع کی جائے گی۔

قومی اخبار کے مطابق مطابق اعلیٰ حکام نے تصدیق کرتےہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کے لیے ای ایف ایف کے تحت آئی ایم ایف پروگرام کا حجم 4 ارب 26 کروڑ 80 لاکھ اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آرز) کی سطح پر برقرار رکھا جائے گا جو کہ 6 ارب ڈالرز سے زائد کے برابر ہے۔ جس میں کوٹہ حصہ 210 فیصد ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں