سبزی فروٹ کی گاڑیاں اسلحہ کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے لگیں

تہران (این این آئی )ایرانی ملیشیاوں کی جانب سے عراق سے شام کو اسلحہ کی منتقلی کے لیے سبزیوں، پھلوں اور اناج کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کا استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری نے کہاکہ حال ہی میں

ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاوں نے عراق سے سبزی لانے والے ٹرکوں پر شام کو اسلحہ کی بھاری مقدار بھیجی۔ذرائع نے بتایاکہ مشرقی دیر الزور میں دریائے فرادت کے مغربی کنارے سے سبزی اور پھل لانے والے تین مال برادر گاڑیوں کے ذریعے شام میں اسلحہ منتقل کیا گیا۔ یہ مال بردار ٹرک گذشتہ جمعہ کو مشرقی دیر الزور میں پہنچے۔ یہ گاڑیاں مشرقی دیر الزور میں البوکمال شہر میں قائم سرحدی گائوں العباس میں قائم ایک غیرقانونی گذرگاہ سے شام میں داخل کی گئیں اور ان کے ہمراہ ان کی حفاظت کے لیے دو پک گاڑیاں بھی تھیں۔ایران عام طورپر ان غیرقانونی گذرگاہوں کو شام اور عراق میں اسلحہ کی منتقلی کے لیے استعمال کرتا ہے۔گیارہ فروری کو البوکمال شہر میں ایک غیرقانونی گذرگاہ کے راستے عراق سے شام داخل ہونے والی اسلحہ بردار گاڑی پر نامعلوم طیاروں کے ذریعے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں چار ایران نواز جنگجو ہلاک اور بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ ہوگیا تھا۔گذشتہ ہفتے ایرانی ملیشیائوں نے دیر الزور کے اطراف، المیادین اور البوکمال شہروں میں موجود اپنے مراکز تبدیل کیے اور اسلحہ کو دوسرے مقامات پر منتقل کیا گیا۔ یہ تبدیلی شام میں ایرانی ملیشیائوں پر ہونے والے شدید حملوں کی بنا پرعمل میں لائی گئی ہے۔۔۔۔ پاک ترک مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک 11 تربیلا میں اختتام پذیرہو گئیں راولپنڈی(آئی این پی) پاکستان اور

ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک 11 تربیلا میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ ہفتہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تربیلا میں پاکستان اور ترکی افواج کی مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں، مشقوں میں ترکی کی خصوصی فورسز اور پاکستان کی ایس ایس جی نے حصہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں انسداد دہشتگردی آپریشنز خصوصی اہمیت کے حامل تھے، مشقوں میں کارڈن اور سرچ آپریشن بھی شامل تھے، دونوں ممالک کی سپیشل فورسز نے آبادی والے علاقوں کی کلئیرنس کی مشقیں کیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close