مظفر آباد (پی این آئی) بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے ایک دفعہ پھر دارالحکومت مظفر آباد کو ہلاکر رکھ دیا۔ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کاسونامی پوری شد و مد سے دارالحکومت مظفر آباد میں داخل۔ مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء میاں بابر خلیل چغتائی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد جموں و
کشمیر میں شامل ہو گئے اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں دارالحکومت مظفر آباد میں برار کوٹ کے مقام پرآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں ایک جلسہ عام میں کیا۔ اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کا سونامی اب آزاد کشمیر میں گاؤں، گاؤں گھر گھر میں میں داخل ہو چکا ہے۔لوگ وزیراعظم عمران خان کے ویژن سے متاثر ہو کرجوق در جوق پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو رہے ہیں۔انشا ء اللہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر آزاد کشمیرمیں آئندہ حکومت بنائے گی اور آزاد کشمیر میں تعمیر و پرقی کے نئے سنگ میل عبور کرے گی۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے آج یہاں مظفرآباد میں برار کوٹ کے مقام پر ایک بڑے جلسہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام کی صدارت نے میاں بابر خلیل چغتائی کی جبکہ جلسہ سے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے مشیر و ممبر صوبائی اسمبلی احمد شاہ،آزاد کشمیر کے سابق وزراء خواجہ فاروق احمد، سید مرتضی گیلانی،دیوان چغتائی، چوہدری محمد رشید، چوہدری اسحاق طاہرسابق مشیر سردار تبارک، سید صداقت شاہ، سید چن شاہ،
عمران خورشید اعوان،میاں بابرخلیل چغتائی، اظہر گیلانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ ہم آج یہاں دارالحکومت مظفر آباد سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی کی جدوجہد میں ہم انکے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں اور آزادی کے بیس کیمپ سے ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔جس طرح وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بن کر مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے اور دنیا کو باور کرایا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے اصل اور اہم فریق کشمیری عوام ہیں اورکشمیری عوام کی مرضی و منشاء سے ہی انکے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔ اس پر ہم انہیں کراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر حکومت میں آکر آزاد کشمیر میں عوام کی خوشحالی اور ریاست کی ترقی کے لئے نئے باب روشن کرے گی اور آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے میاں بابر خلیل چغتائی کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کی شمولیت سے پی ٹی آئی کو دارالحکومت میں خاصی تقویت ملے گی ااپ لوگ عوامی خدمت کا جو جذبہ لے کر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں
آپ کو مایوسی نہیں ہو گی اور ااپ کو پارٹی میں جائز مقام دیا جائے گا۔ اس سے قبل جب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مظفر آباد پہنچے تو انہیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ایک بہت بڑی ریلی کی صورت میں برار کوٹ جلسہ گاہ لایا گیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پرعمران خان اور بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔اس موقع پر راستے کو انکے خیرمقدمی بینرز،پینا فلیکس، پوسٹرز، اسٹیکرز اور پی ٹی آئی کے جھنڈوں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں