سعودی عرب کی سفری پابندیوں کے بعد پاکستان واپس آنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم ہدایت جاری کر دی گئی

ریاض (آن لائن ) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاو میں شدت آجانے کے بعد سے 20 ممالک پر سفری پابندیاں عائد ہیں، ان 20 ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے- سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد سے سعودی عرب میں تارکین وطن پریشانی کا شکارہیں، ایسے افراد کے لیے سعودی حکومت نے اہم ہدایت

جاری کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے پابندیوں والے ممالک کے شہریوں کیلئے واپس اپنے ملک جانے کے متعلق ہدایت میں کہا کہ انہیں اپنے وطن واپس جانے کے لیے سعودی حکومت سے کوئی خصوصی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے- خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دیگر بیس ملکوں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس وجہ سے ریاست میں مقیم غیر ملکی تارکین چھٹیوں پر مستقبل بنیادوں پر اپنے گھروں کو جانے کیلئے کافی پریشان ہیں۔ سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد تارکین کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اپنے ملک واپس جانے کیلئے کیا اجازت لینا ضروری ہے؟ جس پر سعودی حکام کا تارکین کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے کہنا تھا کہ جو تارکین اپنے ملک واپس جانا چاہیں انہیں اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن جو مستقل بنیادوں پر جانا چاہتے ہیں یا چھٹی پر جانا چاہتے ہیں، وہ جاسکتے ہیں۔ بس جانے سے قبل وہاں کے قوانین سے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں