لاہور(پی این آئی)کورونا کے مثبت کیسز سامنے آنے پر صوبائی دارالحکومت کے سات مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس، علامہ اقبال ٹاون کا آصف بلاک، سمن آباد، گلشن راوی، یو ای ٹی کے
سروسز کوارٹرز اور ملحقہ علاقے، ڈی ایچ اے فیز ٹو اور کینٹ کی مختلف گلیاں شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کے مطابق متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت سمیت عوامی اجتماع پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔محکمہ صحت کے مطابق ان علاقوں میں موجود تمام دفاتر بند رہیں گے، تاہم ضروری اشیا کی دکانیں جیسے ڈسپنری، ادویات کی دکانیں، پیٹرول پمپ، سبزیوں کی دکانیں، ہسپتال، آٹا، دودھ گوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ کورونا وائرس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے ایک اور خطرناک وائرس کے پھیلائو کا انکشاف کر دیا دنیا سے ابھی کورونا وبا کا خطرہ ٹلا نہیں ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے ایک اور خطرناک وائرس ایبولا کی وبا پھوٹنے کا انکشاف کردیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ کانگو اور گیانا میں ایبولا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اب وائرس کی روک تھام کے لیے اضافی احتیاطی تدابیر شروع کی جائیں ۔بتایا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایبولا وائرس کی ویکسینیشن کی مہم کا بھی آغاز کردیا گیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ کانگو اور گیانا میں ایبولا کے پھیلنے سے علاقائی سطح پر خطرہ لاحق ہے جس کے لئے غیر معمولی نگرانی کی ضرورت ہے ۔بتایا گیا ہے کہ کانگو میں ایبولا وائرس کے چار واقعات کی تصدیق ہوئی تھی ۔جس کے بعد 7 فروری کو بٹیمبو میں اس وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سے قبل کانگو میں پھیلنے والی وبا کا گزشتہ برس جون میں خاتمے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ عالمی ادارہ صحت نے نے پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وائرس کے پھینلے کے خطرے کے باعث بٹیمبو میں ایبولا سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ایک مہم شروع ہوگئی ہے۔ دوسری جانب
مغربی افریقی ملک گیانا میں بھی گزشتہ روز ایبولا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور سات افراد میں وائرس پایا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ان سات میں سے 3 جان کی بازی ہار گئے ۔ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد عالمی ادارہ صحت کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ جبکہ وائرس کی ویکسینیشن کا بھی عمل تیز کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ایبولا وائرس شدید الٹی اور اسہال کا سبب بنتا ہے اور جسمانی رطوبتوں کے ساتھ رابطے کے ذریعہ پھیل جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں