ضمنی انتخابات، مسلم لیگ (ن) نے 2 نشستیں جیت لیں‎


اسلام آباد (پی این آئی) حلقہ این اے 75 میں کانٹے دار مقابلہ، ن لیگ کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے کامیابی حاصل کر لی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں ن لیگ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اب تک 225 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں ن لیگ کی نوشین افتخار 1 لاکھ 58 ہزار 791 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 1 لاکھ 42ہزار 311 ووٹ حاصل کر سکے ۔این اے 75 ڈسکہ میں ن لیگ کی سیدہ نوشین افتخار نے علی اسجد ملہی کو 16 ہزار 480 ووٹوں سے شکست دے دی ۔ دوسری جانب تحریک انصاف ن لیگ کے ہاتھوں 2 نشستوں پر شکست کھانے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست این اے این اے 45 کرم پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق حلقہ این اے 45 کرم کے تمام 134 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہو چکے، جن کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 15 ہزار 245800 ووٹ حاصل کامیاب قرار پائے۔جبکہ آزاد امیدوار سید جمال 12648 زائد ووٹ حاصل کر سکے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close