ہیری اور میگھن کا شاہی خاندان سے علیحدگی کا حتمی اعلان، کیا کبھی واپسی ممکن ہے؟ جانیئے

لندن(این این آئی)جنوری 2020 میں شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدہ ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بکنگھم پیلس نے اس بات کی تصدیق کی کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن شاہی فرائض پر

واپس نہیں آئیں گے۔بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری حالیہ بیان کے مطابق اب شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ شاہی خاندان کے فرد کی حیثیت سے کبھی واپس نہیں جا سکیں ۔ترجمان کے مطابق بکنگھم پیلس کا کہنا تھا کہ سابق شاہی جوڑے نے ملکہ الزبتھ کو آگاہ کردیا ہے کہ اب وہ کبھی شاہی خاندان کا حصہ نہیں بنیں گے۔شہزادہ ہیری اور میگھن کے حوالے سے بکنگھم پیلیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوڑے کی اعزازی فوجی تقرری اور شاہی سرپرستی 94 سالہ ملکہ کو واپس کردی جائے گی۔اس سے قبل شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے اور مالی خود مختاری کیلئے اپنے ارادوں کا اعلان کرنے والی اس جوڑی نے رواں سال 9 مارچ کو شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا ۔آمدنی کے مناسب ذریعے کیلئے جوڑی نے دسمبر میں پہلا پوڈ کاسٹ شو جاری کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close