طویل عرصے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کس اہم دوست ملک کے دورے کا پروگرام بنا لیا؟

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان 23سے 24فروری سری لنکا کا دورہ کریں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجہ پاکسے کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان تئیس فروری سے سری لنکا کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد سری

لنکا کا ان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد بھی ہوگا جس میں کابینہ کے ارکان اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطا بق وزیراعظم کے پروگرام میں صدر گوتابایا راجہ پاکسے اور وزیراعظم مہندا راجہ پاکسے سے ملاقاتیں شامل ہیں۔ وزیراعظم وفود کی سطح پر بات چیت میں بھی قیادت کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، دفاع، سکیورٹی، ثقافت اور سیاحت سمیت تمام شعبہ جات میں تعاون پر بات ہوگی۔ دوطرفہ امور کے علاوہ کلیدی علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ دورے کے دوران سری لنکا پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ ایسوسی ایشن کی ازسرنوتشکیل کا بھی اعلان کیاگیا جائے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تبادلوں کو مزید فروغ ملے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم مشترکہ طورپر منعقد کردہ تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس میں شریک ہوں گے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔دورے کے دوران دوطرفہ تعاون سے متعلق مفاہمت کی متعدد یاداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ 1948سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قریبی، خوشگوار اور باہمی حمایت پر مبنی تعلقات استوار ہیں۔ دونوں ممالک عالمی اور علاقائی وسیع امور پر یکساں نکتہ نظر رکھتے ہیں۔ دونوں

ممالک نے اقوام متحدہ اور سارک سمیت عالمی اور علاقائی فورمز پر قریبی اشتراک عمل سے کام کیا ہے۔ وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close