مہنگائی کا طوفان آگیا، گھی مزید مہنگا کرنے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 30 روپے مہنگا کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 30 روپے فی کلو مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیر اعظم

ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی، آٹے، دالوں اور چاول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بجلی بلوں میں نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ حکومت نے 2008 میں نیلم جہلم پن بجلی گھر کی تعمیر کیلئے 10 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کیا تھا۔ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کو جرمن کمپنی کو واجبات ادائیگی کیلئے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کی منظوری دے دی جبکہ ای سی سی نے ٹیلی کام سیکٹر کے ٹیکس معاملات پر سب کمیٹی کی سفارشات منظور کرلیں۔ای سی سی نے آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں پر ٹیکس کے حوالے سے ذیلی کمیٹی قائم کردی جبکہ وزیر اعظم پیکج کے تحت زرعی سبسڈی جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس پراجیکٹ کیلئے گارنٹیز جاری کرنے کی منظوری دی، اجلاس میں ایس سی او کیلئے ساڑھے پانچ کروڑ روپے ، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کیلئے 20 کروڑ روپے اور وزارت اطلاعات کو 10 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 30 روپے مہنگا کرنے کی منظوری دے دی یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو کرنے کی منظوری دے دی بجلی صارفین پر 10 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close