بیرسٹر سلطان محمود نے مہاجرین کے حلقہ جموں 6 سے مسلم لیگ ن کے اہم وکٹ حاصل کر لی

اسلام آباد (پی این آئی) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مہاجرین کے حلقہ جموں 6 سے مسلم لیگ ن کے اہم وکٹ حاصل کر لی۔ سابق صدارتی مشیر و سابق چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن میجر (ر) عبدالحفیظ چوہدری مسلم لیگ ن چھوڑ کر سینکڑوں ساتھیوں و خاندان سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اس بات کا

اعلان انھوں نے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ اسلام آباد میں منعقدہ ایک بڑی اور پروقار شمولیتی تقریب میں کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تھے۔اس موقع پرسابق صدارتی مشیر و سابق چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن میجر (ر) عبد الحفیظ چوہدری کے ہمراہ ان کے قبیلہ کے دیگر معززین جن میں میرپور سے چوہدری عبدالحق، چوہدری عبد الرشید، شاہد اقبال، چوہدری جواد، چوہدری نصیر،سعید احمد،وقار حفیظ،انور علی،خادم حسین،محمد منیر،محمد صدیق،غلام قادر،حافظ سلیمان،ظفر نعیم، محمد نعیم،طارق جان،زبیر شفیق اور بڑی تعداد میں دیگر لوگ بھی مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی آزادجموں و کشمیر اقتدار میں آ کر نا صرف سابق حکمرانوں کی کرپشن کا کڑا احتساب کرے گی بلکہ عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کوایک مکمل فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے گی۔ میجر (ر) عبدالحفیظ چوہدری بااصول اور باوقار سیاستدان ہیں ان کی شمولیت سے تحریک انصاف کو مہاجرین کی 12 نشستوں سمیت آزاد کشمیر بھر

میں بالخصوص میرپور میں فائدہ ہو گا۔ انہوں نے بروقت فیصلہ کیا ہے ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ 1996ء میں جب وزیراعظم بنا تو انہوں اس وقت بھی میری مدد کی تھی۔ بہت سے ممبران اسمبلی بھی ہمارے قافلے میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ انشاء اللہ آئندہ ایک دو ماہ میں آزاد کشمیر کا سیاسی نقشہ بالکل تبدیل ہو گا۔ ہم کرپشن سے پاک آزاد کشمیر کی بنیاد رکھیں گے اور وزیراعظم پاکستان اور اپنے قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کو مکمل فلاحی ریاست بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے تمام افراد کو ہیلتھ کارڈ جاری کر کے پہلے ہی بنیاد رکھ دی ہے۔ اب اللہ کے فضل و کرم سے آزاد کشمیر کا کوئی شہری غربت کی وجہ سے لا علاج نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں پہلے بھی اقتدار میں آیا تھا تو میں نے آزاد کشمیر میں کڑا احتساب شروع کیا تھا۔جب پرویز مشرف نے مجھے کہا کہ ہم آزاد کشمیر میں بھی نیب اور احتساب کا دائرہ بڑھائیں گے اس وقت میں نے واضح کیا کہ پاکستان کا نیب یہاں آزاد کشمیر میں نہیں آ سکتا تو ہم نے آزاد کشمیر میں احتساب بیورو کا ادارہ قائم کیا اور اسمبلی سے ایکٹ پاس کرایا۔آزاد کشمیر کے موجودہ حکمرانوں نے آزاد کشمیر احتساب بیورو کے ایکٹ میں ترمیم کر کے دانت نکالنے کی کوشش کی اور اپنی لوٹ مار سے بچنے کا راستہ نکالا۔ہم اس ایکٹ کو پھر اصل

حالت میں بحال کریں گے اور ہم عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں بھی کرپٹ لوگوں کی احتساب کر کے چیخیں نکلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب سے وزیراعظم بنے تو سفیر کشمیر بن کر اقوام متحدہ، انسانی حقوق کونسل سمیت عالمی سطح پر ایک جاندار کردار ادا کیا۔ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو کشمیری نواز لیڈر ہیں۔ عمران خان نے واضح کر دیا کہ پہلے سب مل کر کشمیر کو آزاد کراتے ہیں پھر کشمیری جو فیصلہ کریں گے وہ سب کو قبول ہو گا یہ پہلی بار پاکستان کے کسی وزیراعظم نے بات کی ہے۔ عمران خان نے کوٹلی میں یہ بھی واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیری ہیں اور اب جب بھی کوئی بات ہو گی تو کشمیری اس میں شامل ہوں گے۔ اقتدار میں آ کر آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا جال بھی بچھائیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کرنے میں مشکلات پیش آئیں لیکن اب حالات ٹھیک ہوتے ہی انتخابات کا انتظار کئیے بغیر الیکشن سے قبل ہی اوورسیز میں کشمیریوں کو دوبارہ متحرک کر کے جارحانہ انداز میں مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اٹھائیں گے۔ اس موقع پر تقریب سے میجر (ر) عبدالحفیظ چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب مہاجرین کے حلقوں اور میرپور سمیت ہر حلقہ میں قوت نظر آئے گی، آزاد کشمیر میں بیرسٹر سلطان سے بہتر کوئی

آدمی نہیں ہے، ہم آج پی ٹی آئی میں غیر مشروط شامل ہو رہے ہیں، آزاد کشمیر کے اندر کرپشن، لوٹ مار کا دور جلد ختم ہونے والا ہے، میرٹ میرٹ کی تقریریں کرنے والوں نے احتساب کے ادارے کا جو حال کیا وہ میرٹ کے قتل عام کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے وزیراعظم بننے تک چین سے بیٹھیں گے اور انشاء اللہ ہر محاذ پر پہرہ دیں گے۔ بیرسٹر سلطان کے وزیراعظم بننے سے حد متارکہ کے اس پار بھی ایک بہترین و حوصلہ افزاء پیغام جائے گا۔ بیرسٹر سلطان کا کرپشن سے پاک کردار، وضعداری اور سیاسی قد کاٹھ تحریک انصاف کے لئے ناگزیر ہے۔ تقریب سے پی ٹی آئی میرپور کے سینئر نائب صدر مرزا بشارت نے خطاب میں کہا کہ ہم آج میرپور کا الیکشن جیت چکے ہیں رسمی کاروائی باقی ہے۔ تقریب میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر رہنماؤں سردار فہیم ربانی، راجہ شجاعت، سردار ماجد شریف،اکرام قاضی،ساجد عباسی، یوتھ ونگ کے رہنما چوہدری ساجد اسلم، جموں ریجن کے جنرل سیکرٹری راجہ آفتاب،شیخ صادق، چوہدری شاہنواز، لائرز فورم کے راجہ مسعود خان ایڈووکیٹ، سردار سعید، راجہ الیاس،زین کھوکھر،سردار عبدالحمید ایڈووکیٹ، سمیت دیگرپارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دریں اثناء حلقہ بلوچ سے سردار اخلاق ایڈووکیٹ، سردار زاہدایڈووکیٹ اور سردار تصویر، طارق خان نے بھی پی

ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت اختیار کیاس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سردار فہیم اختر ربانی کی موجودگی میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹریٹ گلبرگ اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں