راولپنڈی (این این آئی) بسنت کے موقعہ پر راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مزید79ملزمان گرفتارکرلئے جبکہ ہزاروں پتنگیں، ڈوریں،اسلحہ معہ ایمونیشن اورساؤنڈ سسٹم برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز
اورایس پی پوٹھوہار کی زیرنگرانی سرویلنس ٹیمیں ڈرونز ودیگر کیمروں کی مددسے پتنگ بازوں کی ویڈیو مانیٹرنگ کررہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،راولپنڈی پولیس نے بسنت کے موقعہ پر کاروائیاں کرتے ہوئے مزید79ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے5344پتنگیں،98ڈوریں،07پستول 30بورمعہ ایمونیشن اور04ساؤنڈ سسٹم برآمد کرلیے، جن کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں،تھانہ ریس کورس پولیس نے35ملزمان کوگرفتارکرکے 2500پتنگیں،30ڈوریں اور02 ساؤنڈ سسٹم، تھانہ سول لائن پولیس نے پتنگ بازوں اورہوائی فائرنگ کرنے والے14ملزمان کو گرفتارکرکے1200پتنگیں،14ڈوریں،04پستول 30بورمعہ ایمونیشن اور02 ساؤنڈ سسٹم،تھانہ نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے08ملزمان کو گرفتارکرکے150پتنگیں اور05ڈوریں، تھانہ آراے بازار پولیس نے پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ کرنے والے 02ملزمان کوگرفتارکرکے 100پتنگیں،06ڈوریں اور02 پستول 30بورمعہ ایمونیشن، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے01ملزم سے 100پتنگیں،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے06ملزمان کو گرفتارکرکے549پتنگیں اور09ڈوریں،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے02ملزمان کو
گرفتارکرکے36پتنگیں اور02ڈوریں،تھانہ رتہ امرال پولیس نے03ملزمان سے 334پتنگیں اور03ڈوریں،تھانہ وارث خان پولیس نے02ملزمان کوگرفتارکرکے45پتنگیں اور02ڈوریں، تھانہ صدربیرونی پولیس نے گرجاروڈ پرپتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 04ملزمان کو گرفتارکرکے 110پتنگیں،02ڈوریں اورپستول 30 بور معہ ایمونیشن جبکہ تھانہ روات پولیس نے 02پتنگ فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 220پتنگیں اور25ڈوریں برآمد کرلیں، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے جارہے ہیں، سی پی اوکی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود،ایس پی پوٹھوہار سیدعلی اوردیگر سینئر پولیس افسران وایس ایچ اوز پولیس ٹیموں اورسرویلنس ٹیموں کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہیں اور ڈرونزودیگر کیمروں کی مدد سے پتنگ بازوں کی ویڈیو مانیٹرنگ کررہے ہیں،راولپنڈی پولیس ویڈیو مانیٹرنگ سے پتنگ بازوں کی لوکیشن ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کررہی ہیں،پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ جان لیوا اورمجرمانہ افعال ہیں،راولپنڈی پولیس ایسے افعال کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلارہی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں