تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں بھی عام انتخابات کا بگل بجا دیا، کس کس کو ٹکٹ دیا جائے؟ پارلیمانی بورڈ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) حکمران تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں بھی عام انتخابات کا بگل بجا دیا ہے،تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے تعین اور ٹکٹ جاری کرنے کے لیے 7 رکنی پارلیمانی

بورڈ کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے چئیرمین ارشد داد جبکہ علی امین گنڈا پور، بیرسٹر سلطان محمود، خواجہ فاروق احمد، راجہ منصور خان، قیوم نیازی اور غلام محی الدین ارکان ہوں گے۔

تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سندھ کے ضمنی انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم کرلیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے کہا کہ ہم سندھ کے ضمنی الیکشن میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہیں، سندھ میں پی ٹی آئی کی ہوا نہیں تھی ، وہاں کچھ خامیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔عندلیب عباس کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کی ہوا موجود ہے اور یہاں ضمنی انتخابات میں کامیابی کی امید ہے۔ انہوں نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ صرف جھوٹ بول کر ہوا قائم کرتی ہیں۔خیال رہے کہ 16 فروری کو سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے تھے اور تینوں جگہ پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پشین کی نشست پر جمعیت علما اسلام ، سانگھڑ اور ملیر کراچی کی نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے فتح حاصل کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close