شکر ہے سی آئی اے سینٹر سے اژدھا نہیں نکلا، فیصل واڈا نے اللہ کا شکر ادا کیا، وجہ کیا بنی؟

کراچی ( آن لائن )وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سی آئی اے سینٹر سے سانپ برآمد ہوا ہے جو حالات سندھ کے جا رہے ہیں شکر ہے کہ اژدھا نہیں نکلا۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہئیں۔ کسی کی بھی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو دیکھنا چاہیئے کہ وہ کیا کر ر ہے

ہیں۔خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ سی آئی اے سینٹر میں ان کے کمرے میں چار فٹ لمبا سانپ چھوڑا گیا۔۔۔۔لاہوریا بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، پھر کیا ہوا؟ جانیئےلاہور (آئی این پی ) لاہورکے علاقہ بادامی باغ میں بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والا شخص جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم شخص نامعلوم وجہ کی بنا ہر کھمبے پر چڑھا اور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔۔۔۔کراچی میں گھوڑے پر سوار مشخص نے شہر میں تہلکہ مچا دیا، ویڈیو وائرل ہو گئیکراچی(این این آئی) اورنگی ٹائون پولیس نے گھوڑے پر سوار ہو کر سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کےمطابق 13 فروری کو اورنگی ٹاون کے علاقے قذافی چوک سیکٹر اے ون میں سرعام اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم عابد علی کو پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ اور گھوڑے کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔انھوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں ملزم گھوڑے کے ساتھ اسلحہ لہراتے ہوئے دکھائی دیا۔ اورنگی ٹاون پولیس نے ملزم کے

خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close