ن لیگ کیلئے شدید دھچکا، ایک اور بڑی وکٹ گر گئی

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سردار فاروق اسکندر مستعفی ہو گئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار اسکندر حیات خان کے بعد ان کے فرزند سردار فاروق اسکندر خان مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے وزارت چھوڑ دی ہے ۔ جبکہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم آزاد کشمیر

راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کے دوران پیش کیا۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات نے مسلم لیگ ن سے علحیدگی اختیار کر لی تھی۔سکندر حیات نے پارٹی کو خیرباد کہنے کے بعد مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے سکندر حیات کو جماعت کا سپریم ہیڈ نامزد کر دیا۔سابق وزیراعظم سکندر حیات مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے بانی رہنما تھے۔سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ریاستی تشخص کی بحالی کے لیے مسلم کانفرنس کا مضبوط ہونا برگزیر ہے۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اُڑا ئی تھی، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر سردار ارزش پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے ۔ سردار ارزش نے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود سمیت دیگر ساتھی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں سردار ارزش نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ سردار ارزش کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ آزاد کشمیر کی حکمران جماعت نے مودی سے محبتیں بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر عمران خان کی قیادت میں جمع ہو چکے ہیں۔سردار ارزش خان مرحوم سابق وزیر بہادر خان کے بھتیجے ہیں۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما مظہر علی رانجھا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے تھے۔ اس موقع پر مظہر علی رانجھا کا کہنا تھا کہ آج اپنے گھر اصل مسلم لیگ میں واپس آ گیا ہوں۔چوہدری پرویز الہیٰ نے مظہر علی رانجھا کو کوٹ مومن کے لیے تحصیل ناظم کا امیدوار نامزد کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں