اسد عمر حفیظ شیخ کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ دیں گے یا نہیں؟ بھائی محمد زبیر نے حیران کن انکشاف کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ اس بات کا مجھے آئیڈیا نہیں کہ اس عمر حفیظ شیخ کو ووٹ دیں گے یا نہیں لیکن اتنا ضرور دوں گا کہ اگر انہوں نے حفیظ شیخ ووٹ دیا تو وہ اس بات کو تائید کررہے ہیں کہ جو وہ حفیظ شیخ پر الزامات لگاتے تھے وہ سب کچھ جھوٹ تھا۔جب حفیظ شیخ

وزیرخزانہ تھے تو پی ٹی آئی کے لوگ اس وقت کہتے تھے کہ جتنے قرضے حفیظ شیخ نے لیے ہیں اس پر وہ کمیشن بنائیں گے جو کہ بعد میں بنایابھی گیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں دو نظام ہیں۔ اگر ہمارےساتھ اس طرح یکطرفہ سلوک ہو گا تو میں پھر شور تو مچاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ فیصل واؤڈا کے خلاف کیس کا فیصلہ آسکتا ہے لیکن اس کے کاغذات منظور کر لیے گئے لیکن پرویز رشید کے بلاوجہ اعتراض لگا کر مسترد کر دیئے۔ پرویز رشید تو کہہ رہے ہیں کہ وہ واجبات ادا کرنا چاہتے تھے اور ہیں لیکن ان سے نہیں لیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کے اثاثے باہر ہیں جو انہوں نے ڈکلیئر نہیں کیے ہوئے ان پر کوئی اعتراض نہیں اٹھاتا جبکہ اقامہ کو بنیاد بنا کر ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹا دیا جاتا ہے۔ سابق چیف جسٹس نے کھڑے کھڑے ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کو فارغ کر دیا جس کے متبادل پی ٹی آئی کے دو نئے سینیٹر لے آئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جھنڈے والی گاڑی سے جب اتریں گے تو باہر چلے جائیں گےاور پھر واپس آئیں گے تو دوبارہ ان کو جھنڈے والی گاڑی دے دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں