نوشہرہ کینٹ (آن لائن)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مریم نواز کا بغیر اجازت جلسہ کروانے اور ممبران اسمبلی کی جلسہ میں شرکت کرنے کے خلاف امیدوار اختیار ولی ،ایک سینیٹر،تین ممبران قومی اسمبلی اور ایک ممبر صوبائی سمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔23فروری کو طلب کرلیا۔ڈپٹی
کمشنر نوشہرہ کے مطابق الیکشن کمشن اف پاکستان کے سیکشن 182کے تحت شوزکار جاری کیاگیا۔ڈپٹی کمشنرنوشہرہ کے مطابق شوزکار جاری کرنے والوں میں جمعیت علما ٗ اسلام ف کے خیبرپختونخوا کے امیر سینٹر مولانا عطا ء الرحمن،پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال ،مرتضی جاوید عباسی،ڈاکٹر عبید اللہ،سردار اورنگزیب اور پی کے 63پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن افیسر نوشہرہ کے مطابق الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن میں واضح طور پر آگاہ کرچکے ہیں کہ حلقہ پی کے تریسٹھ کے کمپئین میں کوئی وفاقی وزیر،مشیر،صوبائی وزیریا سرکاری افراد کسی قسم کا حصہ نہیں لے سکتے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پی کے تریسٹھ میں پہلے سے جاری شدہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رہے گا۔۔تاہم اس دوران کسی قسم کے مزید نئے ترقیاتی یا منصوبے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قانون کی خلاف ورزی ہوگی اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔جو مختلف اوقات میں حلقہ پی کے تریسٹھ میں اس طرح کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں