اوقات نہیں تھی تو نہ مارتے بڑھکیں، اگر اگلے دن عثمان بزدار کے پاؤں ہی گر پڑنا تھا؟ سینئر صحافی پی ٹی آئی رکن اسمبلی خرم لغاری پر پھٹ پڑے

لاہور (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما سردار خرم لغاری کی عثمان بزدار سے صلح ہو گئی ہے اور انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پر مکمل اعتماد کا بھی اظہار کر دیا جبکہ اس سے قبل وہ میڈیا پر نہایت سخت الزام تراشی کرتے دکھائی دیتے رہے اب اسی معاملے کو سامنے رکھتے ہوئے سینئر صحافی

رؤف کلاسرا نے خرم لغاری کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سردار خرم لغاری نے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کے دوران عثمان بزدار کو اللہ کا عذاب قرار دیا تھا جس پر سینئر صحافی روف کلاسرانے پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”اتنی سی اوقات ہے ہمارے علاقے کے باغیوں کی۔ یہی نوجوان لغاری کئی دنوں سے چینلز پر سنبھالا نہیں جارہا تھا۔اس پر مجھے’ماریو پزو کا گاڈ فادر یاد آیا‘ کہ میں اسے ایسی پیشکش کروں گا کہ وہ انکار ہی نہیں کر پائے گا ، یہ سب اپنی قیمت لگوانے کے لیے چینلز کو استعمال کرتے ہیں۔جتنا زیادہ شور اتنی بہتر پرائس اور پھر ٹھس۔“روف کلاسرا نے خرم لغاری کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ” اس دو نمبر انقلابی کی باتیں سنیں جو چند دن پہلے کررہے تھے۔باتیں کروڑں کی، دکان پکوڑوں کی۔یہ ہے ایم پی اے خرم لغاری کی اوقات ،موصوف اسلام آباد،لاہور دربار میں حاضری دے کر گناہوں سے توبہ تائب ہوگئے ۔ اوقات نہیں تھی تو نہ مارتے بڑھکیں ،اگر اگلے دن عثمان بزدار کے پاؤں ہی گر پڑنا تھا؟۔“روف کلاسرا کی جانب سے شیئر کی گئے ویڈیو کلپ میں خرم لغاری کہہ رہے ہیں کہ شک و شبہات شروع ہو گئے ہیں ، آج مجھے نوجوان لوگوں نے میسج کیا کہ ہماری جرات نہیں ہوئی تھی کیونکہ ہماری کوئی شنوائی نہیں تھی ،یوتھ کا کوئی لیڈر ہی نہیں تھا ، اڑھائی سال سے منتیں کر رہاہوں ، میں تو یہ کہہ رہاہوں کہ ہم سینٹ کا ووٹ ہی نہیں دیں گے ، ہم پانچوں بھاگ جائیں گے ،پی ٹی آئی نے ویسے بے وفائی کی ہے ہم ان سے وفا کر جائیں گے ، میری تیسری نسل اسمبلی میں آ رہی ہے ، ہم غریبوں کی خدمت کر تے آ رہے ہیں ،

میرے خاندان نے کچھ کمایا نہیں بلکہ اپنی جیب سے لگانے والوں سے ہیں ، ہم خان صاحب کے ویژن کے ساتھ آئے تھے ہم اس سے ڈ س ہارٹ ہیں ، پورے پاکستان کی یوتھ ڈس ہارٹ ہے ، جو ہمارے او پر اللہ کا عذاب نازل کر دیا گیاہے ، خدا کا واسطہ ہے اس سے بچاؤ ہمیں ، میرے نوکروں پر بھی ایف آ ئی آر کاٹی گئیں ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں