برطانیہ کا شاہی خاندان پریشانی کا شکار، خاندان کا اہم ترین فرد ہسپتال پہنچ گیا

لندن(این این آئی) برطانیہ کے شہزادہ فلپ کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ،99 سالہ شہزادہ فلپ کو اسپتال میں داخل کرنے کا مشورہ ان کے ڈاکٹروں نے دیا تھا۔عالمی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان بکنگھم پیلس کی جانب سے کیا گیا ، بکنگھم پیلس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہزادہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اوروہ بہتر

محسوس نہیں کررہے ہیں۔ملکہ برطانیہ کے خاوند شہزادہ فلپ کو ایک نجی اسپتال کنگ ایڈورڈ VII اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا معائنہ کررہی ہے۔سرکاری طورپر بتایا گیا ہے کہ شہزادہ فلپ کو حفظ ماتقدم کے طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور غالب امکان ہے کہ وہ آئندہ چند روز تک اسپتال ہی میں زیر علاج رہیں گے جہاں انہیں ا?رام دیا جائے گا اور ان کی طبیعت کو بھی چیک کیا جائے گا۔۔۔۔۔ فیس ماسک کو لازمی قرار، عوام سڑکوں پر، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، آنسو گیس کے استعمال کی نوبت آ گئی ایتھنز(آئی این پی ) یونان میں فیس ماسک کے مخالفین سڑکوں پر نکل آئے اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، اہلکاروں آنسو گیس اور شیلنگ بھی کی،یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مظاہرین نے فیس ماسک کے خلاف احتجاج کیا جو بعد میں پرتشدد صورت حال میں تبدیل ہوگیا۔عالمی میڈیا کے مطابق مظاہرے کے شرکا نے پولیس اہلکاروں کی طرف نارنگی پھیکنا تو پولیس بھی ایکشن بھی آگئی ، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین پر آنسو گیس اور شیلنگ کی،مظاہرین نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ہم خیال لوگوں کو جمع کیا اور ایتھنز میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر جمع ہوئے، اس دوران انہوں نے فیس ماسک کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا،احتجاج کرنے والوں نے یونان کا قومی پرچم لہرایا اور

قومی گیت بھی گائے، تاہم مظاہرین کی جانب سے پولیس پر نارنگی پھینکنے سے صورت حال تبدیل ہوگئی اور جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں