ریلوے کی چھاپہ مار ٹیم کے مختلف ٹرینوں پر چھاپے، کتنے بے ٹکٹے مسافر دھر لیے ، کتنا جرمانہ بھرنا پڑا؟

لاہور (آن لائن) ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد ناصر خلیلی کی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر شیرین حنا اصغر اور ان کے سپیشل گروپ نے لاہور ڈویژن میں چلنے والی مختلف ٹرینوں پر اچانک چھاپے مارے اور82 بغیر ٹکٹ کرتے ہوئے مسافروں کو پکڑا اور ان سے موقع پر کرایہ اور جرمانے کی مد

میں85 ہزار 5سو 10روپیوصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے ۔ڈی ایس ریلوے محمد ناصر خلیلی نے کہا کہ ایسے ریڈ مستقل بنیادوں پر کیے جائیں تاکہ ریلوے میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے اور ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اہلکار بغیر ٹکٹ سفر کرانے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاسینیٹ الیکشن کیلئے حکومت نے اپنا اسکور مکمل کر لیا، وزیراعظم عمران خان نے چپکے سے اپوزیشن جماعتوں کی گیم ہی پلٹ دیاسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا کہ عمران خان اس وقت کافی متحرک ہیں لیکن وہ اس وقت اپنے پتے شو نہیں کر رہے۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہ جب سے سینیٹ میں خرید و فروخت کا بازار گرم ہوا ہے ، اور اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کی افواہیں گردش کرنا شروع ہو گئیں تو اس کے بعد حکومت نے بھی اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔حکومت نے اپنا اسکور مکمل کر لیا ہے، حکومت کو جن جن جگہوں سے سازش کا شُبہ تھا اُن اُن جگہوں پر موجود لوگوں سے خود وزیراعظم عمران خان نے رابطے کیے۔کہا جا رہا تھا کہ تحریک انصاف کی ایک سابقہ شخصیت اس حوالے سے کافی متحرک بھی تھی ، اور وہ متحرک تھی بھی ، لیکن وزیراعظم عمران خان نے

خود آگے بڑھ کر سب سے رابطہ کیا اور سینئیر ترین سیاستدانوں کی کی چار رکنی ایک ٹیم تشکیل دے دی ، یہ سینئیر سیاستدان حکومت میں بھی موجود ہیں۔اب انہوں نے اپنے تمام پتوں پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ پتے شو نہیں کیے گئے لیکن اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے، تمام حکومتی اتحادیوں کے ساتھ رابطے بھی ہو گئے ہیں۔ رانا عظیم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے دو اتحادیوں کے ساتھ پیپلز پارٹی رابطے کررہی تھی ، ان کے رابطے ہو چکے تھے لیکن ان کی طرف سے پیپلز پارٹی کو کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود معاملہ سنبھالا اور سب سے رابطے کر کے بے چینی کو ختم کیا۔ رانا عظیم نے انکشاف کیا کہ یوسف رضا گیلانی کی نشست کے حوالے سے جو حکومتی جماعت کو تحفظات تھے اس پر بھی قابو پا لیا گیا ہے اور اب کی اطلاع یہ ہے کہ یوسف رضا گیلانی توقع سے دو سے تین ووٹ کم لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں