پی ڈی ایم جلسہ کے اختتام کے بعد بھگڈر میچ گئی، کتنے زخمی ہو گئے؟

نوشہرہ(آن لائن ) نوشہرہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ختم ہونے کے بعد بھگڈر میچ گئی جس کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو زرائع کے مطابق واقعہ اسٹیڈیم کے گیٹ میں رش کے باعث پیش آیا ۔جلسہ کے اختتام پر کئی افراد عجلت میں نکلتے ہوئے اسٹیڈیم کے باہر نالے میں گر گئے ۔ زخمیوں میں 9 افراد کو

قاضی کمپلیکس اور 2 افراد کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا ۔ زخمیوں میں چار افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔۔۔سینیٹ الیکشن کیلئے حکومت نے اپنا اسکور مکمل کر لیا، وزیراعظم عمران خان نے چپکے سے اپوزیشن جماعتوں کی گیم ہی پلٹ دیاسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا کہ عمران خان اس وقت کافی متحرک ہیں لیکن وہ اس وقت اپنے پتے شو نہیں کر رہے۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہ جب سے سینیٹ میں خرید و فروخت کا بازار گرم ہوا ہے ، اور اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کی افواہیں گردش کرنا شروع ہو گئیں تو اس کے بعد حکومت نے بھی اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔حکومت نے اپنا اسکور مکمل کر لیا ہے، حکومت کو جن جن جگہوں سے سازش کا شُبہ تھا اُن اُن جگہوں پر موجود لوگوں سے خود وزیراعظم عمران خان نے رابطے کیے۔کہا جا رہا تھا کہ تحریک انصاف کی ایک سابقہ شخصیت اس حوالے سے کافی متحرک بھی تھی ، اور وہ متحرک تھی بھی ، لیکن وزیراعظم عمران خان نے خود آگے بڑھ کر سب سے رابطہ کیا اور سینئیر ترین سیاستدانوں کی کی چار رکنی ایک ٹیم تشکیل دے دی ، یہ سینئیر سیاستدان حکومت میں بھی موجود ہیں۔اب انہوں نے اپنے تمام پتوں پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ پتے شو نہیں کیے گئے لیکن اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے، تمام

حکومتی اتحادیوں کے ساتھ رابطے بھی ہو گئے ہیں۔ رانا عظیم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے دو اتحادیوں کے ساتھ پیپلز پارٹی رابطے کررہی تھی ، ان کے رابطے ہو چکے تھے لیکن ان کی طرف سے پیپلز پارٹی کو کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود معاملہ سنبھالا اور سب سے رابطے کر کے بے چینی کو ختم کیا۔ رانا عظیم نے انکشاف کیا کہ یوسف رضا گیلانی کی نشست کے حوالے سے جو حکومتی جماعت کو تحفظات تھے اس پر بھی قابو پا لیا گیا ہے اور اب کی اطلاع یہ ہے کہ یوسف رضا گیلانی توقع سے دو سے تین ووٹ کم لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close