حکومت نے مریم نواز کو ایسی پیشکش کر دی کہ سیاسی حلقوں میں خوشگوار حیرت کی لہر دوڑ گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پیشکش کی ہے کہ مریم نواز کو پاکستان میں سرجری کی بہترین سہولیات دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر طرح کی سرجری ہورہی ہے ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مجھ سے رابطہ کریں ، میں ان

کی ہر قسم کی سرجری کروادوں گی ، اس حوالے سے انہیں بالکل بھی پرشیان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔یہاں واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ میرا صحت کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے میری ایک سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہو سکتی لیکن میں اس حکومت سے بالکل نہیں کہوں گی کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالے ، تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرا صحت کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے میری ایک سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہو سکتی لیکن میں اس حکومت سے بالکل نہیں کہوں گی کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالے، میں انہیں یہ خوشی کبھی نہیں دوں گی ،مجھے اس ملک سے کہیں نہیں جانا، میرا جینا مرنا اس ملک کے ساتھ ہے، مریم باہر نہیں جائے گی، آپ کو جانا پڑے گا۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے سابقہ موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ان کو ہے جو اس وقت مشکل میں ہیں، پی ڈی ایم یا مسلم لیگ(ن)کو بیک ڈور رابطوں کی ضرورت نہیں ہے۔ مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر آباد روانگی سے قبل جاتی امراء میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے متفقہ امیدوار ہیں اور پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنے متفقہ امیدوار لائیں گے اور ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے، انہوں نے کہاکہ اصل بات یہ ہے کہ عوام پر جو لوگ مسلط کیے جارہے ہیں، ہمیں عوام کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ان کا راستہ روکنا ہے، مہنگائی سے مارے عوام میں اضطراب اور بے چینی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ حکمران جماعت میں ٹکٹوں کی

تقسیم پر ہر صوبے سے لوگ کھڑے ہو گئے ہیں اور جس طرح سے پیراشوٹ سے لوگوں نے لینڈ کیا ہے، کیا 22سالہ جدوجہد میں ایک بھی ایسا انسان نہیں ملا جو آپ کے ساتھ جدوجہد کررہا ہے اور آپ اس کو سینیٹ کا ٹکٹ دیتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں