فردوس عاشق اعوان کیخلاف ایکشن لے لیا گیا، الیکشن کمیشن نے خاتون سیاستدان کو نوٹس جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کیخلاف ایکشن، الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کرلیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے فردوس عاشق اعوان کو کل طلب کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ معاون خصوصی اطلاعات نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی تھی ۔ ضمنی انتخابات کے دوران امیدوار کی الیکشن مہم کا حصہ بننے پر معاون خصوصی اطلاعات پنجاب کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے فردوس عاشق اعوان کو کل طلب کرلیا ہے ۔ فردوس عاشق اعوان کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close