سکھر( آئی این پی )سندھ ہائی کورٹ نے خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شامل لالا اکرم پٹھان کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا اور ریمارکس دیئے کہ اکرم پٹھان جب بھی ملک سے باہر جائیں گے تو احتساب عدالت سے اجازت لے کر جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کوسندھ ہائی کورٹ نے
خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شامل لالا اکرم پٹھان کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے اس سلسلے میں اکرم پٹھان نے اپنے وکیل مکیش جی کارڑا کی معرفت عدالت میں درخواست دائر کی تھی کیس کی سماعت کے موقع پر وکیل مکیش جی کارڑا عدالت میں پیش ہوئے ایڈووکیٹ مکیش جی کارڑا نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ اکرم پٹھان کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور وہ عدالت میں پیش بھی ہوتے ہیں وکلاء کے دلائل پر عدالت نے اکرم پٹھان کا نام خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اکرم پٹھان جب بھی ملک سے باہر جائیں گے تو احتساب عدالت سے اجازت لے کر جائیں گے۔۔۔۔دبئی میں ادائیگیاں کیسے ہو رہی ہیں؟ سینیٹ الیکشن،اسلام آبادمیں کچھ لوگ نوٹوں سے بھرے بیگ لے کر بیٹھے ہیں، اٹارنی جنرل کا سپریم کورٹ میں انکشافاس بار ادائیگیوں کا طریقہ بدل چکا، دبئی میں بھی ادائیگیاں ہورہی ہیں، دبئی کا ریٹ بھی زیادہ ہے، خالد جاوید کا سپریم کورٹ میں انکشاف اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل آف پاکستان نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات میں لین دین سےمتعلق اسٹیٹ بینک سیاقدامات کاکہاہے، اسٹیٹ بینک سے پیسہ ٹرانسفر نہیں ہوگا۔سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت میں انکشاف کیا کہ وہ بتاسکتے ہیں کہ اسلام
آبادمیں کچھ لوگ نوٹوں سے بھرے بیگ لےکربیٹھے ہیں، اس دفعہ ادائیگیوں کا طریقہ کار بدل چکا ہے، اب ہنڈی کے ذریعے دبئی میں بھی ادائیگیاں ہورہی ہیں، دبئی کی ادائیگیوں کا ریٹ بھی زیادہ ہے۔صدارتی ریفرنس پر اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہوگئے جس کے بعد مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں