میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف بھِکشو سڑکوں پر نکل آئے، اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرہ

ینگون (این این آئی )میانمار میں نظر بند لیڈر آ نگ سا ں سوچی کی رہائی اور فوجی جرنیلوں کے خلاف جاری مہم میں شامل ہونے والے بودھ بِھکشوں کے ایک گروپ نے میانمارکی فوج کے خلاف مارچ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گہرے سرخ رنگ کے لبادے اوڑھے، تقریبا بیس بھکشو ینگون شہر کی سڑکوں

مارچ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے دفتر کے سامنے پہنچے اور عوام سے کہا کہ وہ بھی احتجاج میں شامل ہوں۔ایک احتجاجی بھکشوسندر تھیری نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اس نظام اور فوجی آمریت کی طاقت کو ختم کرنے میں مدد کریں۔بھکشوں نے ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس پر انگریزی زبان میں تحریرتھا،وہ بھکشو، جو فوجی آمریت نہیں چاہتے۔کرونا وائرس سے بچا ئوکیلئے چند بھکشوں نے سرخ ماسک پہن رکھے تھے جن پر لکھا تھا فوجی بغاوت مسترد۔۔۔۔ ۔نمازیوں میں کرونا وائرس کیسز کی تصدیق پر پانچ مساجد بند کر دی گئیںریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت اور راہنمائی نے مملکت کے تین ریجنز میں نمازیوں کے درمیان کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد اتوار کے روز پانچ مزید مساجد بند کر دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حالیہ فیصلے کے بعد کرونا وائرس کی موجودگی کی وجہ سے بند ہونے والیمساجد کی کل تعداد 62 ہو گئی ہے۔ وزارت کے فیصلے اور نمازیوں کی صحت کے پیش نظر ان میں 52 مساجد کے اندر سینی ٹائزیشن اور تطہیر کا کام مکمل ہونے کے انہیں نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔وزارت دعوت نے نمازیوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس کے شبہے میں مسجد جانے سے احتراز کریں تاکہ ان سے دوسرے نمازیوں میں کرونا وائرس منتقل نہ ہو سکے۔ نمازی مسجد جاتے وقت احتیاطی تدابیر پر سختی

سے عمل کریں۔ چہرہ ماسک سے ڈھانپیں، گھر سے جائے نماز لائیں اور خود کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے مسجد میں دو سرے نماز یوں سے مناسب فا صلہ ر کھیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں