انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے لیڈر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا2روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرتے ہوئے جمعہ کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کو انسداد دہشت گردی میں پیش کیا گیا ،ملزمان میں

غلام مصطفی، عبدالحسیب، محمود ،رمضان بھی شامل ہیں۔ وکیل حلیم عادل نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کوایف آئی آرنمبر48پرعدالت پیش کیا گیا، پولیس نیاستدعاکی کہ15دن کاریمانڈدیاجائے، جس پر عدالت نے 2 دن کا ریمانڈ دیا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے کہایہ کیس اے ٹی سی کا نہیں بنتا، 2 دن کے ریمانڈ کے بعد جمعہ کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔۔۔۔۔ اگر یوسف رضا گیلانی جیت جاتے ہیں تو حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو گا، سینئر صحافی نے خبردار کر دیا لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن جیتنا پیپلز پارٹی کے ساتھ پی ٹی آئی کے لیے بھی امتحان ہو گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن جیتنا پیپلز پارٹی کے ساتھ پی ٹی آئی کے لیے بھی امتحان ہو گا۔اگر وہ جیت جاتے ہیں تو حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو گا۔کیونکہ مارچ کے مہینے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے روشن امکانات ہوں گے۔یوسف رضا گیلانی کو جتوانے کے لیے ن لیگ کی قیادت بھی بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔توقع ہے کہ بہت جلد ن لیگ کی قیادت سے توسف رضا گیلانی سے ملاقاتیں اور ٹیلیفونک رابطے یوں۔یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں حفیظ شیخ امیدا ہیں۔پیپلز پارٹی کو یوسف رضا گیلانی کو جتوانے کے لیے 9 ووٹ چاہئیے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی راؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی

کے 20ایم این ایز یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں، یہ ارکان اسمبلی خفیہ ووٹنگ میں ووٹ ڈالیں گے، گیلانی کو نوازشریف، آصف زرداری گیم پلان کے تحت الیکشن لڑوایا،جیت کی صورت عمران خان کومستعفی ہونے کا کہا جائے گا۔انہوں نے سینیٹ الیکشن سے متعلق اپنے تجزیے میں کہا کہ تحریک عمران خان کی حکومت میں پہلی بار سینیٹ کے الیکشن ہورہے ہیں، ساری جماعتوں کی کوشش ہے کہ ایسے بندے کو سینیٹر بنایا جائے جو وفاداریاں نہ بدلے،اپوزیشن سینیٹ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھی،لیکن عمران خان کی پالیسی مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز، بلاول بھٹو کے مقابلے میں اچھی رہی ہے، عمران خان کو پنجاب بڑا خطرہ چودھری برادران سے تھا، عمران خان نے کہا میں بلیک میل نہیں ہوتا لیکن عمران خان نے سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے چودھری برادران سے بلیک میل ہوئے، پنجاب میں عمران خان کو اب چودھری برادران سے خطرہ نہیں،نصرت جاوید نے ایک خبر بریک کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close