سینیٹ الیکشن، یوسف رضا گیلانی صادق اور امین نہیں، کاغذات نامزدگی چیلنج

سینیٹ الیکشن ، یوسف رضا گیلانی صادق اور امین نہیں، کاغذات نامزدگی چیلنج اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے فریدرحمان نے یوسف رضاگیلانی پرحقائق چھپانے کاالزام عائد کرتے ہوئے الیکشن

کمیشن میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ یوسف رضاگیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزایافتہ ہونے کاذکرنہیں کیا، یوسف رضاگیلانی آرٹیکل 62 کے معیارپرپورانہیں اترتے،یوسف رضاگیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close