مسلم لیگ (ن) نے بھی سینیٹ الیکشن میں غیبی طاقتوں کی مدد لینے کا دعویٰ کر دیا، جیت کیلئے پرعزم

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ صادق سنجرانی صاحب کا جب الیکشن ہوا اور جو الیکشن اب ہو رہا ہے ، موسم بدلتے ہوئے دیر نہیں لگتی، اگر پی ٹی آئی والے یہ کہیں کہ صادق سنجرانی کا الیکشن ہم نے اپنے زور بازو پر جیتا

تو پھر تو میں کہوں گا کہ ٹھیک ہے ہم اُس وقت بھی نہیں جیت سکے تھے اور ابھی بھی نہیں جیت سکیں گے۔لیکن کسی کو کچھ نہیں پتہ نہ ہی مجھے کچھ ہتہ ہے کہ یہ وہ الیکشن کیسے جیتے تھے۔ بس کوئی غیبی طاقت آئی تھی ، وہ کون سے غیبی فرشتے اور غیبی ہاتھ تھے جس کی وجہ سے 14 سینیٹرز چئیرمین کے سامنے کھڑے ہو گئے تھے کہ ہم آپ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپس کی بات ہے ، جب ایک چئیرمین سینیٹ یا اسپیکر کے سامنے اکثریت کھڑی ہو کر یہ کہہ دے کہ ہمیں آپ پر اعتماد نہیں ہے تو بات وہیں پر ختم ہو جاتی ہے۔اب اس کے بعد کیا ہوا یہ کسی کو نہیں پتہ ، یہ کرنے والوں کو پتہ ہے کہ کیا ہوا۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ جس غیبی طاقت نے اُس وقت پی ٹی آئی کی مدد کی تھی وہ اس مرتبہ ہماری مدد کر دے۔انہوں نے کہا کہ پیج ٹو پیج ہوتا رہتا ہے لیکن پیج کا کام ہی پلٹنا ہوتا ہے کیونکہ پیج تو پلٹتے رہتے ہیں ۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ خوش فہمی میں ہی بیٹھے رہیں گے لیکن یہ بعد کی باتیں ہیں۔ میں ساری باتیں اسی وقت نہیں کرنا چاہتا ورنہ گیلانی صاحب مجھے کہیں گے کہ آپ نے یہ کیوں کہا ، میں نے خود کو مزید باتیں کرنے سے روک لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close