لوٹ کے بدھو گھر کو آئے، عثمان بزدار سے رکن صوبائی اسمبلی خرم لغاری کی ملاقات، مکمل اعتماد کا اظہار

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سول سیکرٹریٹ میں رکن صوبائی اسمبلی خرم لغاری نے ملاقات کی، خرم لغاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ خرم لغاری نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حلقہ کے مسائل حل کرنے کی

یقین دہانی کرائی ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار جلد مظفرگڑھ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب متحد ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی ایک ہے۔ منتخب نمائندوں کو ان جائز حق دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ارمان کبھی پورے نہیں ہوں گے۔۔۔۔۔ پاکستان نے غیر ملکیوں کے لیے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں اسلام آباد (آئی این پی ) وزارت داخلہ نے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں، قلیل مدتی ویزا کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مستثنی دیا گیا، 30 روز کا میڈیکل اور تین ماہ کا ورک ویزا 48 گھنٹے میں ملے گا۔ ویزا پالیسی کے حوالہ سے اہم دستاویزات کے مطابق ایک سال کا میڈیکل ویزا 30 روز میں مگر سیکیورٹی کلیئرنس، متعلقہ ہسپتال کے لیٹر سے مشروط ہوگا۔ غیر ملکیوں کو 30 ماہ تک کا میڈیکل ویزا 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق معاہدہ، ملازمت، سی وی، کمپنی، لیٹر، پروفائل اور ایس ای سی پی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔ تین ماہ کیلئے ورک ویزے میں 2 سال تک کی توسیع ہو سکے گی، طویل مدتی ورک ویزا کیلئے سیکورٹی کلیئرنس، سرمایہ کاری بورڈ کا لیٹر لازمی ہو گا۔ حصول تعلیم کیلئے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو 2 سال کا ویز جاری کیا جائے گا۔ سٹڈی ویزہ کے لئے سیکورٹی اداروں کی کلیئرنس اور این او سی لازمی پیش کرنا

ہوگا۔۔۔۔پنجاب کے خزانے سے 25ارب روپے غائب ہونے کا انکشاف، معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ لاہور (این این آئی)پنجاب کے خزانے سے 25ارب روپے غائب ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب حکومت کے خزانے سے 25 ارب روپے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب حکومت کے پاس گنڈز خرچ ہونے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔پنجاب کے خزانے سے 25 ارب 18 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں مگر کوئی ریکارڈ ہی نہیں مرتب کیا گیا۔ مالی سال 2019-20 کے آڈٹ میں یہ بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ چیئرمین نیب قومی خزانے سے 25ارب روپے غائب ہونے کا نوٹس لیں، قومی خزانے سے 25ارب روپے کی بڑی رقم غائب ہونے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیںاوراس کرپشن میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close