وزیر اعظم نے کھل کر فیصل واوڈا کی حمایت کر دی، سینیٹ ٹکٹ پر اعتراضات مسترد کر دیئے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے سندھ میں فیصل واوڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِصدارت پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی بورڈ

نے فیصل وائوڈا کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں چاروں صوبوں میں تقسیم کیئے گئے سینیٹ کے ٹکٹوں پر نظرِ ثانی بھی کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ٹکٹ حاصل کرنے والے ارکان پر اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں خیبر پختون خوا سے لیاقت ترکئی کو پارٹی ٹکٹ دینے جبکہ نجیہ اللّٰہ خٹک سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔۔۔۔پی ایس 88،حلیم عادل شیخ کوحلقہ سے باہر نکال دیا گیاکراچی( پی این آئی )پی ایس 88 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس88 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے ، اس دوران پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ مسلح محافظوں کے ساتھ حلقے میں گشت کررہے تھے۔تاج حیدر نے اس سے متعلقالیکشن کمیشن کو شکایت کی اور مسلح افرا کو حلقے سے باہر نکالنے کی درخواست کی جس پر الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کو حلقے سے باہر جانے کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا کہ حلیم عادل شیخ کو فوری طور پر حلقے سے

باہر نکالا جائے جس پر حلیم عادل شیخ کی پولیس سے تلخ کلامی بھی ہوئی ، حلیم عادل شیخ نے حلقے سے جانے سے انکار کیا تو پولیس نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا۔حلیم عادل شیخ کو ساتھ لے جانے پر پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ الیکشن کمیشن کے اس حکم پر حلقے میں پولیس اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے۔ حلیم عادل شیخ کے خلاف گھیرا تنگ کرنے پر پی ایس 88 میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے مابین تصادم بھی ہوا ۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے حلیم عادل شیخ سے درخواست کی کہ آپ میرے ساتھ چلیں۔حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے کے بعد ایس ایس پی ملیر نے ذاتی گاڑی خود ڈرائیو کی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کو ایس ایس پی آفس ملیر منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق قوانین کے تحت پبلک آفس ہولڈر پولنگ اسٹیشنز کا دورہ نہیں کرسکتے، حلیم عادل شیخ صبح 8 بجے سے پولنگ اسٹیشنز ز کیدوریکر رہے تھے، وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیمرتکب ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں