کسی کو حق نہیں کہ نواز شریف کا پاسپورٹ روکے ، سابق وزیر اعظم نے چیلنج کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انصاف اور احتساب کے دہرے نظام نہیں چل سکتے، براڈ شیٹ سے متعلق عمران خان وضاحت دیں، احتساب کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا، آج دوسروں پر الزام لگانے والے کٹہرے میں کھڑے ہیں، ووٹ خریدنے والوں کی ویڈیو

موجود ہے،کسی کو حق نہیں کہ نواز شریف کا پاسپورٹ روکے وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیکہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ سے متعلق عمران خان وضاحت دیں، نام نہاد احتساب والے سن لیں یہ حساب ہو گا۔ جتنی کرپٹ حکومت آج ملک میں ہے تاریخ میں اتنی نہیں آئی جبکہ آج دوسروں پر الزام لگانے والے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ووٹ خریدنے والوں کی ویڈیو موجود ہے جبکہ ویڈیو سے متعلق کہا گیا اس وقت کے وزیر نے پیسے لینے کا کہا تھا۔ 2018 میں جنہوں نے ووٹ کے لیے پیسے لیے اور دیے وہ آج بھی عہدوں پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے کیا وہ ویڈیو نہیں دیکھی ؟ انصاف اور احتساب کے دہرے نظام نہیں چل سکتے اور احتساب کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں اور اپوزیشن کا کام خرابی کی نشاندہی کرنا ہے۔ نوازشریف پاکستان کے شہری اور 3 بار کے وزیر اعظم ہیں۔ کسی کو حق نہیں کہ نواز شریف کا پاسپورٹ روکے وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے ہیں اور جیسے ہی ان کا علاج مکمل ہو گا وہ واپس آجائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close