جاتی سردی لوٹنے کی پیشنگوئی، برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گا، محکمہ موسمیات نےبتا دیا

مری (پی این آئی) سردی کا موسم اتنی جلدی ختم نہیں ہوگا، برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی آنے کے بعد ماہرین موسمیات نے سردی کی شدت میں دوبارہ اضافے کی پیشن گوئی ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں سیاحوں کو

خوشخبری سنائی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ شمالی علاقوں کا رخ کرنے والے تیاری کریں، برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ملک کے شمالی علاقوں میں 21 فروری سے برفباری کا نیا شروع ہوگا۔ مری، نتھیاگلی سمیت بیشتر شمالی علاقے برفباری کے نئے سلسلے کی زد میں آئیں گے۔21 فروری سے شروع ہونے والا برفباری کا سلسلہ رواں ماہ کے آخر تک جاری رہے گا۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ توقع سے زائد برفباری اور سردی کی شدت میں اضافہ موسمیاتی تبدیلیوں کا ممکنہ نتیجہ ہے۔بتایا گیا ہے کہ جہاں شمالی علاقوں میں غیر متوقع برفباری ہوگی، وہیں پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے علاقے غیر متوقع دھند کی زد میں آئے ہیں۔گزشتہ چند روز سے خاص کر پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے مسلسل دھند کی زد میں ہے۔ دھند کی وجہ سے ہی کم ہوتی سردی کی شدت دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ سال موسم گرما میں ملک کے مشرقی ریجن میں ریکارڈ توڑ مون سون بارشیں ہوئی تھیں۔ ریکارڈ توڑ مون سون بارشوں کے بعد موسم سرما میں بھی سردی کی شدت توقع سے زائد رہنے کی پیشن گوئی کی گئی تھی۔ملک کے اکثر علاقوں خاص کر پنجاب میں فروری کے وسط تک سردی کی شدت بہت حد تک کم ہو جاتی ہے، موسم بہار کے آغاز کی تیاریاں شروع کر دی جاتی ہیں۔ تاہم رواں سال فروری کے ماہ میں بھی پنجاب کے میدانی علاقے تاحال دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں