حکمران جماعت کی پریشانیوں میں اضافہ، ایک اور رکن اسمبلی نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) تحریک انصاف میں ایک کے بعد ایک بڑی بغاوت سر اٹھانے لگی، عامر لیاقت حسین کے بعد حکمراں جماعت کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کا سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ ڈالنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر دھڑے بندی، فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر عبدالشکور

شاد ناراض ہوگئے۔ بلوچستان کے بعد سندھ میں بھی سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آگئے۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے انتہائی قدم اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کا ٹکٹ واپس نہ لیا گیا تو وہ ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔ جبکہ سندھ سے تحریک انصاف کے دوسرے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے خلاف دیہی سندھ کے رہنماؤں نے بھی محاذ بنا لیا۔لیاقت جتوئی، مبین جتوئی اور دیگر نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط لکھ دیا، کہا کہ سیف ابڑو کرپشن میں ملوث، نیب میں کیسز ہیں۔اس تمام صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں کوئی بڑی بات نہیں، اللہ کے بعد پارٹی کا فیصلہ میرے لئے سب سے اہم ہے۔ دہری شہریت کا کیس عدالت میں ہے اس پر کوئی رائے نہیں دے سکتا۔ دوسری جانب عامر لیاقت حسین نے بھی پارٹی فیصلے کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ ڈالنے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، اس لیے انہیں ووٹ نہیں دوں گا۔ جبکہ اس تمام صورتحال میں ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی سینیٹ انتخابات کیلئے دی گئی ٹکٹوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخاب کیلئے دی گئی ٹکٹوں میں تبدیلی کا عندیہ بھی دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، پارٹی کارکنان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں، کسی پیرا شوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close