کرونا کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، خبردار کر دیا گیا

ویانا(پی این آئی) آسٹریا کے وزیر صحت روڈلف انشوبر کا کہنا ہے کہ دوبارہ کرونا کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔لاک ڈاؤن کا اثر اگلے ہفتے سے آہستہ آہستہ کم ہو گا جس کی وجہ سے تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ وزیر صحت آسٹریا نے اتوار نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ لاک ڈاؤن کے اثرات کی وجہ سے آنے والے

ہفتہ سے فرض کرنا ہوگا کہ یہ ثانوی اثر آہستہ آہستہ کم ہوجائے گا۔ ویکسینوں کی تعداد میں بھی مثبت طور پر اضافہ ہورہا ہے اس ہفتے کے آخر تک ڈیڑھ لاکھ افراد کو مزید کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریامیں پہلے ہی چار لاکھ لوگوں کو ویکسین لگا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بھی اس ہفتے 16 فیصد کم ہو کر 1311 ہوگئی ہے اور ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی تعداد گیارہ فیصد کم ہوکر 258 ہوگئی ہے۔ اموات کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے اسی طرح بوڑھے لوگوں اور نرسنگ ہومز میں انفیکشن کی تعداد بھی کم ہورہی ہے۔ اسلامی ملک کو کرونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، سربراہ مملکت نے خبردار کر دیا تہران(این این آئی)ایران کے کچھ شہروں میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد صدر حسن روحانی نے وبا کی چوتھی لہر کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہم سب کے لیے تنبیہہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ریمارکس میں صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ جنوب مغربی صوبے خوزستان کے کچھ شہروں میں کرونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ یہ چوتھی لہر کی جانب بڑھنے کا آغاز ہے، ہمیں اس سے بچنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close