حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، حکومتی شخصیت کا حیران کن دعویٰ آگیا

لاہور(پی این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 26مارچ دور ہے پتہ نہیں پی ڈی ایم لانگ مارچ پر قائم رہتی بھی ہے یا نہیں،حکومت مضبوط ہے پی ڈی ایم کے لانگ سے بھی لانگ’ احتجاجی لانگ مارچ‘ کا سامنا کر نے کو تیار ہے، سینیٹ انتخابات کیلئے بھی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔

گور نر ہائوس لاہور میں تحریک انصاف کے اوورسیز پاکستانی راجہ مظہر کی قیادت میں ملاقات کر نے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف اور اتحاد ی جماعتیں تین مارچ کو سینٹ انتخابات میں اپوزیشن کا بھر پور مقابلہ کر نے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور انشاء اللہ سینٹ انتخابات کا معر کہ بھی پاکستان تحر یک انصاف اورہماری اتحادی ہی جیتیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں آج بھی واضح اختلافات ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں کبھی ایک پیج پر آئی ہیں اور نہ ہی آئندہ آئیں گی کیونکہ تمام جماعتیں صرف اپنے مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں ان کو ملک وقوم کی کوئی فکر نہیں۔ گورنر نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے پاس کوئی نظر یہ اوراصول نہیں پی ڈی ایم عارضی اتحاد ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومتی مضبوطی کے بعد اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اب کیا کر یں۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔ گورنر نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ اداروں پر تنقید کرنے کی بجائے حکومتی مینڈیٹ کو تسلیم کرے کیونکہ اس کے سوا اب ان کے پاس کوئی آپشن نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ جیسے منصوبے عوام دوستی کی عظیم مثال ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں