ریلوے زمینوں قبضہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع ہو گیا، کروڑوں روپے کی اراضی و اگذار

اسلام آباد،ملتان(این این آئی)ملک بھر میں ریلوے زمینوں قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی۔ریلوے ملتان ڈویژن میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلوے ملتان اور ایس پی ریلوے ملتان کی سربراہی میں جھنگ اور راجن پور میں الگ الگ کاروائیوں کے دوران 1

کروڑ 7 لاکھ روپے کی ریلوے اراضی واگزار کروا لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے ملتان ڈویژن کی جانب سے قبضہ مافیا سے ریلوے اراضی واگزارکروانے کاسلسلہ بدستور جاری ہے. اسی سلسلے میں گزشتہ روز ریلوے ملتان ڈویژن کے راجن پور اور جھنگ سیکشن پر دو مختلف کاروائیوں کے دوران آئی او ڈبلیو راجن پور آئی او ڈبلیو جھنگ اور ریلوے پولیس نے کاروائی کے دوران راجن پور میں 145 مرلے اور جھنگ میں 80 مرلے ریلوے اراضی جس کی مشترکہ مالیت 1 کروڑ 7 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے کو واگزار کروا لیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ملتان ڈویژن صدف اقبال نے اراضی واگزار کروانے کی رپورٹ ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن نوید مبشر کو بھجوا دی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلوے ملتان صدف اقبال اور ایس پی ریلوے ملتان کوثر عباس کا کہنا تھا کہ ریلوے اراضی پر قابض افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔۔۔۔ مسافروں کیلئے بڑی خبر، لاہور اور ملتان کے درمیان چلنے والی موسی پاک ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ لاہور(آئی این پی)پاکستان ریلوے نے لاہور اور ملتان کے درمیان چلنے والی موسی پاک ایکسپریس کو(آج)پیر سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔115موسی پاک ایکسپریس ملتان سے شام 4بجے روانہ ہوکر خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی، رائے ونڈ اور کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن

پر اسٹاپ کرتی ہوئی رات 8بجے کر 45منٹ پر لاہور پہنچے گی۔اسی طرح 116 ڈائون موسی پاک ایکسپریس 16فروری کو لاہور سے رات 12بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور خانیوال اسٹاپ کرتی ہوئی صبح 5 بجے ملتان پہنچے گی۔ٹرین ایک اے سی بزنس، ایک اے سی اسٹینڈرڈ، 8 اکانومی کلاس، پار پلانٹ اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی۔اس سے قبل ریلوے کی جانب سے کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی لکثری ٹرین جناح ایکسپریس کو 5 فروری کو بحال کیا گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں